فاٹا میں آئل اینڈگیس کے 15 بلاکس کے 2D سیسمک سروے کاکام مکمل

بدھ 11 جنوری 2017 21:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑاکی ہدایت پرفاٹا میں آئل اینڈگیس کے 15 بلاکس کی 2D سیسمک سروے کاکام مکمل کیاگیاہے جس کے مطابق فاٹا کے میں 20 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں۔ گورنرنے فاٹا سیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ خیبرپختونخواآئل اینڈگیس کمپنی لمیٹڈکے ساتھ مربوط سرگرمیاں مزید آگے بڑھائیں۔

وہ بدھ کے روز خیبرپختونخوا آئل اینڈگیس کمپنی لمیٹیڈ کی جانب سے دی گئی ایک پریزنٹیشن کے موقع پر اظہارخیال کررہے تھے۔ خیبرپختونخوا آئل اینڈگیس کمپنی لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو رضی الدین راضی اور ڈائریکٹرآئل اینڈگیس فاٹا اظہرمحبوب نے گورنرکو الگ الگ پریزنٹیشن دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فداوزیر، کے پی او جی سی ایل کے سینئرایگزیکٹیو ایڈمنسٹریشن انجینئرشیخ امین جان، جی ایم ریزروائرصداقت سید، شاہان باچا، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنراوردیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںبتایاگیاکہ فاٹامیں آئل اینڈگیس کے 2Dسیسمک سروے کیلئے 4.5 بلین روپے کی لاگت سے منصوبے پرکام جاری ہے۔ وفاقی حکومت نے ملکی وغیرملکی کمپنیوں کو لیز جاری کئے ہیں جن میں 15 بلاکس میں سے 5 بلاکس لتمبر، تیراہ، اورکزئی، ولی اور باسکہ پر کام مکمل ہونیوالاہے، جہاںمقامی لوگوں کو روزگاربھی فراہم کیاگیاہے۔ گورنر نے کہاکہ مربوط کوششوں کے ذریعے کام کر کے آئل اینڈگیس کی پیداوار میں اضافے کے ذریعے فاٹا کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے اور علاقے کے لوگوں کوروزگار کی فراہمی اورمعاشی ترقی بھی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :