راولپنڈی، اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد 5ملزمان کو 2,2مرتبہ عمر قید اور تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرکرنیکا حکم

بدھ 11 جنوری 2017 21:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد 5ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 2,2مرتبہ عمر قید اور تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرکرنے کا حکم دیا ہے ملزمان شریف گل، زبیر گل ،رسول گل اور رحمان گل پر الزام تھا انہوں نی25نومبر 2014میں حسن ابدال سے وحید اختر اور عبدالحمید نامی 2تاجروں کو تاوان کے لئے اغوا کیااور رہائی کے لئی4لاکھ روپے فی کس تاوان وصول کیا ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے گزشتہ روز پانچوں ملزمان کو عمر قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا سنا دی۔

متعلقہ عنوان :