وزیراعلیٰ شہباز شریف کی پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کی جھلکیاں
بدھ 11 جنوری 2017 21:29
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے تقریب میں اظہار خیال کرنے والے پیف سکالرز کے والدین کو بھی سٹیج پر بلایااوران سے ان کے بچوں کی تعلیم کے بارے میں گفتگو کی۔
*وزیراعلیٰ نے پیف سکالرز کے والدین کے اس جذبے کو بھی سراہا جس کے تحت انہوںنے نامسائد حالات کے باوجود اپنے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔*وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم اشرافیہ کی میراث نہیں اورنہ ہی یہ کسی جج ،جرنیل ،سیاستدان ،افسراورتاجر کی میراث ہے بلکہ اس پر ان غریب بچے اوربچیوں کا پورا حق ہے جو ایک کمرے میں پورے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں ۔پیف ہی ان غریب گھرانوں کے بچوں کا سہارا بنا ہے ۔*وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر میں دھرنوں ،لاک ڈاؤن کرنے والے سیاستدانوں اورماضی کے کرپٹ حکمرانوںپر بھی تنقید کی اورکہا کہ یہ عناصر پاکستان کی ترقی میں روڑے اٹکاتے رہے ہیں۔*تقریب کے دوران طلباء و طالبات نے جب یہ ملی نغمہ پیش کیا کہ ’’ہم زندہ قوم ہیں، پائندہ قوم ہیں ‘‘تو ہال میں موجودتمام شرکاء نے دل کھول کر انہیں داد دی۔پیف سکالرزکی شرکاء نے کھڑے ہوکرحوصلہ افزائی کی ۔*وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کے دوران مختلف مواقعوں پر حسب ذیل اشعار بھی پڑھے اوران کی تشریح بھی کی: تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں۔۔۔تو کانٹوںمیں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے۔۔۔نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو۔۔۔کوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے۔خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے۔۔۔خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔۔۔تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے پیف سکالرز کے ساتھ ملکریہ ملی نغمہ گنگایا۔اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہے ،ہم ایک ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.