گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 11 جنوری 2017 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورلواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے (آمین)۔