صدر مملکت کا گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزاماں صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

مرحوم نے آئین کی بالادستی کو ہمیشہ مقدم رکھا، خدمات کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائیگا، ممنون حسین

بدھ 11 جنوری 2017 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مرحوم جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے آئین کی بالادستی کو ہمیشہ مقدم رکھا اور ان کی خدمات کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔صدر مملکت نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی اقبال کی درجہ بندی کی لیے دعا بھی کی۔