وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ہیلتھ ریفارمز کا اجلاس

اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور بارے احکامات دئیے گئے

بدھ 11 جنوری 2017 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء)وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ہیلتھ ریفارمز کا اجلاس بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا - اجلاس میں صوبائی وزیر بہبودآبادی بیگم ذکیہ شاہنواز اور صوبائی وزیر سماجی بہبود سید ہارون سلطان ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود ، ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی ڈاکٹر شبانہ حید ر، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈویلپمنٹ مسرت جبین ، ڈاکٹر نعیم الدین میاں ، محکمہ خزانہ و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی -اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تفیصلات سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر صحت سے درخواست کی مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے وزیر اعلی محمد شہباز شریف سے مناسب وقت دینے کی رخواست کی جائے - اجلاس نے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان کی جانب سے اس تجویز کی اصولی طورپر منظوری دی جس کے تحت دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں کے لئے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرز کو خصوصی پے پیکیج دیا جائے گا - وزیر صحت نے DHQ ہسپتال وہاڑی میں کارڈیالوجسٹ اور THQ ہسپتال ڈسکہ کیلئے آرتھوپیڈک سرجن اور آپتھلمالوجسٹ بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی - اجلاس میں مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں اور سکینڈری ہسپتالوں کے انتظامی امو ر، ملازمین کی بھرتی کے معاملات پر غور کیا گیا- نجم احمد شاہ نے بتایا کہ ہسپتالوں میں نرسز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مزید 21 سو نرسوں کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ارسال کی جا رہی ہے - انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کلینیکل فارمیسی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے -