پنجاب سمیت پاکستان بھر میں گڈ گورننس کے فروغ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کر رہی ہے‘ عمر سیف

بدھ 11 جنوری 2017 21:34

پنجاب سمیت پاکستان بھر میں گڈ گورننس کے فروغ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت پاکستان بھر میں گڈ گورننس کے فروغ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کر رہی ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو وسعت اور ترقی دیکر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ٹیکنالوجی کی مدد سے اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں جس سے مثبت تبدیلیاں سامنے آ رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ووڈ رو ولسن سنٹرواشنگٹن میں آئی ٹی کی مدد سے پنجاب سمیت پاکستان بھر میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جو کہ گڈ گورننس کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں - انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے اداروں میں انقلابی اقدامات لیتے ہوئے تکینیکی مہارت سے اداروں کی حالت پہلے سے بہتر کرنے کی صلاحیت موجود ہے - انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے فرسودہ نظام کو تکنیکی جدت سے بدل دیا ہے ۔