جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ ایک روزہ دورے پر 13 جنوری کو کراچی پہنچیں گے

بدھ 11 جنوری 2017 21:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ ایک روزہ دورے پر 13 جنوری کو کراچی پہنچیں گے۔ وہ مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں اجتماع جمعہ اور نیو کراچی میں ’’دفاع امت کانفرنس‘‘ سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جماعة الدعوة شعبہ دعوت و اصلاح کراچی کے مسئول حافظ محمد امجد کا کہنا ہے کہ 13 جنوری کے دفاع امت کانفرنس سے مولانا امیر حمزہ کے علاوہ جماعت اسلامی سندھ کے امیر معراج الہدیٰ صدیقی، جماعة الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی، جمعیت علمائے اسلام (س) کے سیکرٹری جنرل حافظ احمد علی، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب احمد اعوان، جمعیت اہلحدیث سندھ کے رہنما ضیاء الحق بھٹی، جماعت غربا اہلحدیث کے نائب امیر انس مدنی، جماعة الدعوة کے ضلعی مسئول عمران بھٹی و دیگر بھی خطاب کریں گے۔

انہوں نے اجتماع جمعہ اور کانفرنس میں اہالیان کراچی سے شرکت کی اپیل کی ہے۔