صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 11 جنوری 2017 21:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے آئین کی بالادستی کو ہمیشہ مقدم رکھا اور ان کی خدمات کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔