کراچی، گزشتہ برس 66ہزار سے زائد موبائل فونز چھینے گئے

وارداتیں دگنی ،مقدمات نصف سے بھی کم، کراچی میں سٹریٹ کرائمز کے شکار افراد نے رپورٹ درج کرانا چھوڑ دی

بدھ 11 جنوری 2017 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) شہر قائد میں شاید ہی کوئی ہو جس کا موبائل نہ چھینا گیا ہو، روز ہی وارداتوں کی داستانیں ہر کوئی سنتا ہے۔ سی پی ایل سی کے مطابق، یومیہ 100 موبائل چھین لئے جاتے ہیں لیکن حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے 117 تھانوں میں سے 109 تھانوں کی رپورٹ کے مطابق، ہر تھانے کی حدود سے روزانہ دو موبائل فون چھیننے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں یعنی یومیہ 218 موبائل فونز چھینے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق، گزشتہ سال 33 ہزار 7 سو 70 موبائل چھینے گئے۔اگر اس میں رپورٹ نہ ہونے والے کیسز کو بھی شامل کیا جائے تو یہ تعداد 66 ہزار سے زائد بنتی ہے جس کے بعد شہر میں سٹریٹ کرائمز کی سنگین صورت حال کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :