مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس 14جنوری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا

بدھ 11 جنوری 2017 21:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس 14جنوری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں ملکی سیا سی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور جمعیت علماء اسلام کے صد سالہ عالمی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے صوبے اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی،مولانا راشد محمود سومروں کے ہمراہ یہاں الجمعیت ہائوس میں پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ اجلاس کا ایجنڈا پارٹی کے سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری کی طرف اراکین کو جاری کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتا یاکہ اجلاس 15جنوری کو بھی جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جمعیت کے عالمی اجتماع سے حرمین شریفین کے امام الشیخ عبد الرحمن السدیس بھی خطاب فر مائیں گے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ملٹری عدالتوں کے حوالے پارٹی کے اجلاس میں غور کیا جائے گا اور پارٹی کی شوری اس حوالے سے فیصلہ کرے گی ۔

اس بات سے انکار نہیںکیا جا سکتا کے دہشت گردی کے خلاف اقدا مات ملک کو فائدہ ہوا ہے لیکن ہمارا سرار اس بات پر ہے کہ دہشتگردی کو مذہب کے ساتھ نہ جوڑا جائے بلکہ دہشتگردی کوئی بھی کرے اس کیخلاف قانون ہر کت میں آنا چاہیے ۔مولانا محمد امجد خان نے بتا یاکہ پارٹی کی صد سالہ کمیٹی سربراہ مولانا عبد الغفور حیدری نے صد سالہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ 13جنوری کو شام پانچ بجے سب آفس اسلام آباد میں طلب کیا ہے جس میںعالمی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیئے جائیں گے ۔انہوں نے یہ بھی کہا جب سے جے یو آئی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے تب سے پی پی نے اپنے فیصلے کو گول مو ل کر دیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں کہاکہ الیکشن لڑنا جے یو آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے ۔

متعلقہ عنوان :