وسیم اختر کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی پر اظہار عدم اعتماد

کراچی کے کچرے کا وکھرا نظام، آٹھ سالوں سے نصف سے زائد کچرا ٹھکانے ہی نہ لگایا گیا،وسیم اختر

بدھ 11 جنوری 2017 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) گزشتہ 8 سالوں میں 3 کروڑ 50 لاکھ چالیس ہزار ٹن کچرا جمع ہوا۔ جتنا کچرا پیدا ہوا اس کا آدھا بھی ٹھکانے نہ لگایا گیا۔ میئر کراچی کے اعداد و شمار کے مطابق دیکھا جائے تو آٹھ سال یعنی 2 ہزار 9 سو 20 دن صرف 1 کڑور 16 لاکھ 80 ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا جبکہ بچا ہوا 2 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار ٹن کچرا شہر میں ہی موجود ہے۔

(جاری ہے)

میئر کراچی کہتے ہیں کہ کچرے کے بیک لاک کو ختم کرنے کے لئے فنڈز اور مشینری کی ضرورت ہے، ایسے میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے دو اضلاع کی صفائی کے لئے چینی کمپنی سے جو معاہدہ کیا وہ کامیاب ہوتا نظر نہیں آ رہا۔میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی کو کچرے سے صاف کرنے کے لئے وسائل اور فنڈز کے حوالے سے اپنی سفارشات سندھ حکومت کو دے دی ہیں، اب منظوری کے منتظر ہیں۔