29جنوری کے شاندار کامیابی کی میں پیشگی مبارکباد دیتا ہوں، مصطفی کمال

قلیل عرصے میں24اپریل 2016کو کامیاب جلسہ کر کے یہ ثابت کیا شہر کا میندیٹ کس کیساتھ ہے،چیئر مین پی ایس پی 29جنوری کے جلسے میں کراچی سے بھر پور تعداد میں شہری شرکت کرکے واضح پیغام دینگے کراچی والے کس کیساتھ ہیں، انیس قائم خانی

بدھ 11 جنوری 2017 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ23مارچ کو بننے والی پارٹی نے شہر کے سب سے بڑے گراونڈ باغ جناح میں صرف ایک مہینے کے قلیل عرصے میں 24اپریل2016 کو کامیاب جلسہ کر کے یہ ثابت کیا شہر کا میندیٹ کس کے ساتھ ہے ان کا کہنا تھا میں اللہ تعالی کی نصرت کو شامل حال رکھتے ہوئے اس بات کا یقین کر تا ہوں کہ 29جنوری کے شاندار کامیابی کی میں پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔

ان خیالات اظہار انہوں نے منگل کے روز پی ایس پی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ و ٹاؤنز کمیٹیوں کے انچارج و اراکین کے منعقدہ ایک اہم جلاس کے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے 2018کے الیکشن کا انتظا رنہیں کرسکتے مجھے آج روز گار چاہیے،مجھے آج بیماری کا علاج چاہیے اورمجھے آج اچھی تعلیم چاہیے اور مجھے آج بجلی بھی سستی چاہیے ہے تو عوام پاک سرزمین پارٹی کا ساتھ دیں تو ہم ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج حیدر آباد اور میر پور خاص میں الیکشن کروا دئیے جائے تو پی ایس پی کلین سوئپ کرے گی۔اس موقع پر پی ایس پی کے صدر اینس قائم خانی نے کہاکہ29جنوری کے جلسے میں کراچی سے بھر پور تعداد میں شہری شرکت کرکے واضح پیغام دیں گے کہ کراچی والے کس کے ساتھ ہیں اور یہ بحث ہی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے جلسہ کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہم دودن میں بھی جلسے کر سکتے ہیں اور 29جنوری کا دن پاکستان میں نئی راہوں کا تعین کرے گا اورہمارے آئندہ وانے والی نسلوں کیلئے روشن مستقبل کی نوید ثابت ہوگا۔