فیصل آباد، رانا محمد یونس کمرشل اسسٹنٹ ریونیو آفس بھلوال اور محمد یاسین لائن سپرنٹنڈنٹ رضا آباد معطل

بدھ 11 جنوری 2017 21:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) چیف ایگزیکٹو فیسکورشیدا حمد اسلم کی ہدایت پررانا محمد یونس کمرشل اسسٹنٹ ریونیو آفس بھلوال ڈویژن اور محمد یاسین لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ رضا آباد سب ڈویژن فیصل آباد کو معطل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

معطلی کے تحریری احکا مات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ رانا محمد یونس کمرشل اسسٹنٹ کو اپنے کنٹرولنگ آفیسر سے بد تمیزی کرنے اور نا زیبا زبان استعمال کرنے پر اور محمد یاسین لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ کی معطلی ایف آئی اے کی طرف سے غبن کیس میں گرفتار ی پر عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :