نوجوان کالم نگار پراپیگنڈے کی بجائے حقائق کا ساتھ د یں،نومنتخب عہدیداران پی ایف یوسی

ملک میں امن،جمہوریت اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں،بیان

بدھ 11 جنوری 2017 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوجوان کالم نگار پراپیگنڈے کی بجائے حقائق کا ساتھ دیتے ہوئے ملک میں امن،جمہوریت اور ایک خوشحال پاکستان کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوان کالم نگار وں کی تنظیم ’’پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹس‘‘ (پی ایف یوسی) کے نو منتخب عہدیداران صدر فرخ شہباز واڑئچ، جنرل سیکریٹری محمد نورالہدیٰ، چیئرپرسن وومن ونگ بشریٰ اعجاز، صدر وومن ونگ ڈاکٹر عارفہ صبح خان ، سینئر نائب صدر فرید رزاقی ، نائب صدر اختر ایوب خان، سنٹرل آرگنائزرعمر عبدالرحمن جنجوعہ ، سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد زاہد ، سیکریٹری کوارڈینیشن ایم ایم علی سمیت دیگر عہدیداروں کو مبارکباد کے ایک پیغام میں کیا اور اٴْن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :