گورنر پنجاب کا گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی وفات پر دُکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 11 جنوری 2017 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورلواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے (آمین)۔

متعلقہ عنوان :