پرویزمشرف کا ایران کے صدر علی ہاشمی رفسنجانی اور گورنر سندھ جسٹس(ر) سعیدالزمان صدیقی کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 11 جنوری 2017 21:58

پرویزمشرف کا ایران کے صدر علی ہاشمی رفسنجانی اور گورنر سندھ جسٹس(ر) ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے ایران کے صدر علی ہاشمی رفسنجانی اور گورنر سندھ جسٹس(ر) سعیدالزمان صدیقی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مشترکہ بیان میں اے پی ایم ایل کے راہنمائوں نے کہا کہ علی ہاشمی رفسنجانی ایک قابل اور مدبر راہنما تھے جنہوں نے حقیقی معنوں میں ایرانی ملک و ملت کی خدمت کی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے گورنرسندھ جسٹس(ر)سعیدالزمان صدیقی کی وفات پر بھی انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متوفین کے درجات میں بلندی کی دعا کی اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :