پاکستان کرغستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان اور پاکستانی عوام کرغستان سے تعلقات کو بڑی قد ر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان اور کرغستان کے درمیان توانائی کے شعبہ میں کاسا 1000 کا منصوبہ بہت اہم ہے ،یہ منصوبہ توانائی کی کمی پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو گا
صدر ممنو ن حسین کی کرغستان کے اقتصادی امور کے وزیر اور مشتریہ چیئرمین پاکستان کرغستان جوائنٹ وزارتی کمیشن جوشیو ارزیبک اورزوبوکووچ کی سربراہی میں ملاقات کے دوران گفتگو
بدھ 11 جنوری 2017 22:02
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کرغستان سے تعلقات کو بڑی قد ر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغستان کے درمیان توانائی کے شعبہ میں کاسا۔
1000 کا منصوبہ بہت اہم ہے اور یہ منصوبہ توانائی کی کمی پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کرغستان کے ساتھ توانائی، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ پورے خطے کے ممالک ایک دوسرے سے رابطیمیں رہیں اور اس کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔ پاکستان جنوبی ایشیا، چین اور وسط ایشیائی ممالک میں روابط کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری سے وسط ایشیائ ممالک بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور کرغستان ٹرانسپورٹ ، توانائی اورتجارتی شعبوں میں اضافہ کر کے غربت کے خاتمے کے لیے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اقتصادی لحاظ سے بہتری کی طرف گامزن ہے۔ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کے تحت کیے گئے اقدامات کو سراہا رہے ہیں۔ خطے میں باقی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہور ہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایشیائی ممالک تجارت کے حجم کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں اس سے باہمی روابط میں اضافہ ہو گا اور اقتصادی حالت بھی بہتر ہو گی۔ صدر مملکت نے امید کا اظہار کیا کہ کرغستان یوروایشین اکنامک یونین کی ممبر شپ کیلئے پاکستان کی حمایت کرے گا۔صدر مملکت نے پاکستان اور کرغستان کے اعلی ٰسطح کے دوروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.