جمعیت نے قلم و کتاب دوستی کی روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے،شہلا رضا

بدھ 11 جنوری 2017 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ این ای ڈی کے زیر اہتمام تین روزہ ایجوکیشن فیسٹا اینڈ بک فیئرکا انعقاد۔ جس کے پہلے روز کا افتتاح ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا اور امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی نے کیا۔ اس موقع پر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ جمعیت نے آج بھی علم و کتاب سے اپنا مضبوط تعلق قائم رکھا ہوا ہے۔

شہر کے مختلف کالجز و جامعات میں کتب میلوں کا انعقاد جمعیت کا ہی خاصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مثبت سرگرمیوں کاکیمپس کے اندر انعقادمیں انتظامیہ کو تعاون کرنا چاہیے۔ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں معاشرے میں تعلیم و شعور کے پھیلا? کا ذریعہ ہیں۔ جمعیت نے استقلال کے ساتھ بک فیئر منعقد کر کے اپنی علم دوستی ثابت کردی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت جامعہ این ای ڈی کو فنڈ فراہم کرے۔ بک فیئر کے دوسرے روز امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم لرحمن ،سینیٹر قیوم سومرو،اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ہاشم یوسف نے بھی دورہ کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ لوگوں کے سامنے طلبہ تنظیموں کا جو چہرہ پیش کیا جاتا ہے وہ حقیقت کے برعکس ہے۔ محدود وسائل کے باوجود جمعیت طلبہ کے فلاح و بہبود کے کام کرتی ہے۔

انہوں نے طلبہ یونین کو سیاست کی نرسری قرار دیتے ہوئے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔سینیٹرقیوم سومرو نے کہا کہ انٹرنیٹ اور ہائی ٹیکنالوجی کے باوجودآج بھی ہمارا علمی ورثہ کتابوں کی صورت میں محفوظ ہے اس لیے کتاب ہی فروغ علم کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔لا مقصدیت کے دور میں این ای ڈی جمعیت کا یہ کتب میلہ تعلیم کے فروغ کا باعث بنے گا۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی ہاشم یوسف نے کہا کہ منفی ذہنیت کے حامل حکمرانوں نے طلبا یونین پر پابندی عائد کرکے طلبا کو مثبت سرگرمیوں سے دور کردیا مگرجمعیت روز اول سے طلبا کو علم دوست سرگرمیوں سے جوڑ رکھا ہے،بک فیئر میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :