سندھ ہائی کورٹ نے اوگرا ،نیپرا ،پی ٹی اے اور پیمرا سمیت 5 آرگنائزیشن کو وفاقی حکومت کے ماتحت کرنے کیخلاف دائر آئینی درخواست پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری سمیت وزارت پانی وبجلی دیگر کو24 جنوی کیلئے نوٹسز جاری کردئیے

بدھ 11 جنوری 2017 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بینچ نے اوگرا ،نیپرا ،پی ٹی اے اور پیمرا سمیت 5 آرگنائزیشن کو وفاقی حکومت کے ماتحت کئے جانے کے خلاف دائر آئینی درخواست پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری سمیت وزارت پانی وبجلی ،وزارت اطلاعات ،قاضی سیکریٹری خزانہ ،چئیرمین اوگرا ،چئیرمین نیپرا ،چئیرمین پیمرا ودیگر کو24 جنوی کے لئے نوٹسز جاری کردئیے،درخواست عبدالوہاب بلوچ ایڈوکیٹ آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کا5 ریگولیٹری اتھارٹی کو ماتحت کرنے کا فیصلہ غیر آئینی وغیر قانونی اقدام مشترکہ مفادات کی کونسل اور تمام صوبوں کی اجازت کے بغیر حکومت کو اختیار نہیں ہے کہ کوئی ایسا اقدام کرے جس سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہو،درخواست گزار کے مطابق یہ اقدام سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی بھی خاف ورزی ہے ،لہذا 18 دسمبر کا نوٹی فکیشن جاری لیا جائے۔