ْسینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے داخلہ نے -'' بچوں پر تشدد کے بل 2016 ''کی متفقہ طور پر منظوری دیدی
بل کو سکولوں کے قوائدو ضوابط میں شامل ، سکولوں کے نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کیا جائے ، بچوں پر تشدد سے ہڈی وغیرہ ٹوٹنے پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ اور ایک سال کی سزا تجویز
بدھ 11 جنوری 2017 22:14
(جاری ہے)
معصوم بچوں کی تربیت اور حفاظت لازمی ہے۔
بہت اچھے اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی ظلم اور تشدد سے بچوں کی شخصیت متاثر ہوتی ہے۔ جدید طریقوں کے ذریعے بچوں کو علم کی دولت سے نوازا جانا چاہیے۔ اور کہا کہ بل کی منظوری مثال بنا کر صوبائی اسمبلیوں سے اس طرح کے بل کی منظوری ہونی چاہیے۔ سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا کہ بعض اساتذہ کی دہشت کی وجہ سے بچوں کی شخصیت متاثر ہوتی ہے۔ قانون سازی کرنا ہی مقصد نہیں ہونا چاہیے۔ بلکہ قانون پر عمل درآمد بھی لازم ہونا چاہیے۔ سینیٹر ڈاکٹر جہانیز ب جمال دینی نے کہا کہ بدقسمتی سے نفسیات پر بہت کم توجہ دی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں بچوں کی شخصیت کو اٴْجاگر کرنے کیلئے خواتین اساتذہ پر زیادہ توجہ ہے۔ ہمیں بھی تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ زیادہ سے زیادہ لانی چاہیے۔ محرک سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا کہ بچوں پر تشدد کے واقعات بہت زیادہ ہوتے ہیں پیار محبت کے ذریعے بچوںکو بہتر ماحول فراہم کیا جائے۔ کمیٹی سے منظور شدہ بل کو سکولوں کے قوائدو ضوابط میں بھی شامل کیا جائے۔ اور سکولوں کے نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کیا جانا چاہیے۔ محرک سینیٹر نے کہا کہ بچوں پر تشدد سے ہڈی وغیرہ ٹوٹنے پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ اور ایک سال کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ (رڈ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.