سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ مقرر ،نئے گورنر کے حلف اٹھانے تک فرائض انجام دیں گے

بدھ 11 جنوری 2017 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گورنر سندھ جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی کے انتقال کے بعد فوری طور پر قائم مقام گورنر سندھ مقرر کردیا گیا،وہ نئے گورنر کے حلف اٹھانے تک قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو قائم مقام گورنر سندھ مقرر کردیا گیا اور وہ نئے گورنر کے حلف اٹھانے تک قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :