ٹریفک پولیس بنوں نے 2016میں 3کروڑ69لاکھ روپے کا جرمانہ کرکے قومی خزانہ میں جمع کیا

بدھ 11 جنوری 2017 22:22

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) ٹریفک پولیس ضلع بنوں کے انچارج انسپکٹر ابراہیم خان نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2016میں 3کروڑ69لاکھ روپے کا جرمانہ کرکے قومی خزانہ میں جمع کیا۔ اور ایک ماہ میں مزید 49لاکھ روپے کا جرمانہ کرکے خزانہ میں داخل کیا ۔ بنوں میں ٹریفک کے نظام کو درست کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

جس میں ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ بنوں میں یقنیناً ٹریفک کی وجہ سے کچھ مشکلات ہے لیکن ٹریفک پولیس کی کمی ، گاڑیوں کی کمی ، اور دیگر مسائل کی وجہ سے کچھ مشکلات ہیں۔ لیکن ہماری کوشش ہے کہ ٹریفک نظام کو درست کرنے کے لئے دن رات کو شش کررہے ہیںً ٹریفک پولیس ضلع بنوں کے انچارج انسپکٹر ابراہیم خان نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئیے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنوں میں کم عمر بچے رکشے وغیرہ چلاتے ہیں۔رکشے کے ذمہ داران کو چائیے کہ وہ ٹریفک کے قوانین کا مکمل احترام کریں ۔کسی کو بھی ٹریفک نظام کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اور اس کے لئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عقیق حسین کی نگرانی میں ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں بنوں شہر میں مختلف روٹس کو ون وے مقرر کیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ بالخصوص ٹرانسپورٹ حضرات ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون کے بغیر ٹریفک پولیس اپنا کام صحیح طریقے سے سرانجام نہیں دے سکتا اس لیے ٹریفک پولیس اور عوام ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں ۔

انہوں اس پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بنوں میںسڑکوں کی تنگ ہونے کی وجہ سے رکشے، ٹرک ، ڈاٹسن، فلائنگ کوچ اور بڑے بڑے گاڑیوں کی بھر مار سے سڑک پر ٹریفک کے نظام میں خلل پڑتا ہے لیکن انشاء اللہ ہم ٹریفک کے نظام کو درست کرنے کے لئے سخت انتظامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :