تھانہ صدر سانگلہ ہل میں ایس ایچ او تھانہ پھول نگر محمد ادریس چدھڑ سمیت 10پولیس اہلکاروںکیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

بدھ 11 جنوری 2017 22:24

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) تھانہ صدر سانگلہ ہل میں ایس ایچ او تھانہ پھول نگر (ضلع قصور) محمد ادریس چدھڑ سمیت 10پولیس ملازمین کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج یہ مقدمہ نواحی گائوں زخیرہ چک 291کی خاتو ن فاطمہ بی بی کی رٹ پر ایڈیشنل سیشن جج سانگلہ ہل کے حکم پر درج کیا گیا ہے S.H.Oادریس چدھڑ تھانہ پھول نگر نے 30نومبر 2016کی رات کو فاطمہ بی بی کے بیٹے محسن علی کو گھر سے اغوا کر لیاتھا اس سلسلہ میں خاتون فاطمہ بی بی نے مقامی قانون دان میاں انیس ارحمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے مقامی عدالت میںرٹ دائر کر تے ہوئے اپنے موقف میں بتایا کہ 30نومبر2016کی رات میں اپنے گھر پر اپنے بیٹے محسن علی و دیگر افراد کے ساتھ سوئی ہوئی تھی کہ آدھی رات کے وقت S.H.Oتھانہ پھول نگر محمد ادریس چدھڑ اور طالب حسین محرر و دیگر 8پولیس ملازمین کے ہمرہ میرے گھر کی دیوارے پھلانگ کر اندر آگئے اور انہوں نے ہمارے اوپر اسلحہ تان کرلاٹھیوں سے مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور میرے بے گناہ بیٹے محسن علی کو جبراًًن اغوا کر کے گاڑی میں ساتھ لے گئے فاطمہ بی بی نے مزید بتایا کہ دوسرے دن محرر طالب حسین نے مجھے فون کرکے کہا کہ مائی جی 10لاکھ روپے دے دیں اور اپنے بیٹے کو لے جائے ورنہ ہم تمھارے بیٹے کو جعلی پویس مقابلہ میں مار دے گے 10لاکھ رشوت نہ دینے پر پولیس نے میرے بیٹے محسن علی کو مار دیا اس کی اطلاع بھی مجھے تھانہ پھول نگر پولیس نے ٹیلی فون پر دی تھی فاطمہ بی بی نے مزید بتایا کہ 7دسمبر 2016کو 3بجے سپہر تھانہ پھول نگر پولیس ایک میت لے کر ہمارے گائوں آئی اور پولیس نے کہاکہ مائی فاطمہ بی بی تمہارا بیٹا پولیس مقابلہ میں مارا گیا ہے پولیس نے ہمیں ہمارے بیٹے محسن علی کی میت کو دکھائے بغیر اپنے نگرانی میںدفن کر دیا اور قبر پر پولیس نے کئی روز تک اپنا پہرہ لگائے رکھا ہمارے رونے دھونے اور آہ وزاری پر کسی بھی افسر نے توجہ نہ دی اور نہ ہی آج تک ہمیںاپنے بیٹے کے متعلق پتا چل سکا ہے فاطمہ بی بی نے اپنی رٹ میں انصاف اور حق رسی کی اپیل کی ہے ادھر تھانہ صدر سانگلہ ہل کے S.H.Oمحمد شہباز ڈوگر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ مقدمہ تو عدالتی حکم پر درج کر دیا گیا ہے تاہم اس کے اصل حقائق کا تفتیش کے بعد ہی پتہ چل سکے گا جبکہ خاتون فاطمہ بی بی کا کہنا ہے کہ سانگلہ ہل پولیس نے میرے بیٹے کے اغوا کے سلسلہ میں دفعہ 365کا FIRمیں اندراج کیا ہے لیکن میرے بیٹے کو مار دینے کی دفعہ کا اندراج نہیں کیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :