چودھری شجاعت ‘ پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

بدھ 11 جنوری 2017 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ انہوں نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان بڑے اہم فیصلے کیے۔ انہوں نے سعید الزمان صدیقی کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :