صوبائی وزیر برقیات جھوٹ بولنے کی بجائے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیں، مظاہرین

بدھ 11 جنوری 2017 22:33

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء)صوبائی وزیر برقیات جھوٹ بولنے کی بجائے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیں،دو روز سے شہر میں شام غریباں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

لوڈ شیڈینگ کیخلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں شریک مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر برقیات اخبارات میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی جھوٹی خبریں چلا کر نجانے کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں جبکہ سکردو شہر کے مرکزی حصے میں دو روز سے مکمل بجلی بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ حاجی اکبر تابان جھوٹ بولنے کی بجائے ہماری بجلی جیسی بنیادی ضرورت کو پورا کریں الیکشن کے دوران سکردو کو پیرس اور انٹرنیشنل شہر کا درجہ دینے کا خواب دکھا کر ووٹ لینے والی نواز لیگ کی حکومت صرف بجلی دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔