علماء معاشرے کی اقدار کے امین ہیں اور اسلامی معاشرے کی تشکیل میں علماء کے بھر پور کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا بلکہ عالمِ دین کی رہنمائی سے ہمیں اپنے فرائض ِمنصبی کی ادائیگی میں زیادہ آسانی مل سکتی ہے

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی علماء کے وفد سے گفتگو

بدھ 11 جنوری 2017 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء ) علماء معاشرے کی اقدار کے امین ہیں اور اسلامی معاشرے کی تشکیل میں علماء کے بھر پور کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا بلکہ عالمِ دین کی رہنمائی سے ہمیں اپنے فرائض ِمنصبی کی ادائیگی میں زیادہ آسانی مل سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں علماء کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر علماء نے اسلام آباد میں علماء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے علماء کو ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں سول سوسائٹی سمیت علماء کا بڑا متحرک کردار ہے اورہمارے دین کی بنیادی اساس اور مذہب سے لگاؤ کا جو فریضہ علماء سر انجام دے رہے ہیں وہ لائقِ تحسین ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے نے ہمیشہ مذہبی رواداری اور دینی خدمات کے لیے علماء کے اس کردار کو پیش نظر رکھا ہے۔ انہوں نے علماء سے درخواست کی کہ وہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) اور سی ڈی اے نے ہمیشہ مذہبی روادری اور دینی خدمات کے لیے علماء کے اس کردار کو پیشِ نظر رکھا ہے۔ انہوں نے علماء سے درخواست کی کہ وہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے ساتھ باہم مل کر اسلام آباد کو دنیا کا ماڈل دارالحکومت بنانے کے لیے وزیرِ اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے وژن میں اپنا حصہ ڈالیں اور اسلام آباد کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

میئر اسلا م آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد میں بے شمار ایسے کام ہیں جن میں علماء ہماری مدد کر سکتے ہیں کیونکہ سکول کے بچوں کی طرح دینی مدارس کے طالب علم بہت موئثر فورس ہیں جنہیں اسلام آباد میں ہونے والی شجر کاری اور لوگوں کو مختلف سہولیات سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہاکہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے اسلام آباد میں علماء کو دین کی تبلیغ و ترویج کیلیے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام جائز مسائل کو پوری دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :