جی ٹی روڈ اسماعیل خیل کے قریب ڈمپر کی کار کو ٹکر، میاں بیوی شدید زخمی

بدھ 11 جنوری 2017 22:37

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) نوشہرہ جی ٹی روڈ اسماعیل خیل کے قریب ڈمپر کار پر چڑ دوڑا جس سے میاں بیوی شدید زخمی جبکہ بچی معجزانہ طورپر محفوظ رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے رہائشی محکمہ پولیس کے سب انسپکٹر راشد اپنی بیوی مسمات ناز اور چھ سالہ بچی کے ہمراہ موٹر کار نمبر7248/LEC میں مانسہرہ سے پشاور یونیورسٹی ارہے تھے۔ راشد کی بیوی کاپیپر پشاور یونیورسٹی میں ہونا تھا۔ جب اسماعیل جی ٹی روڈ پر حج خان کے گھر کے قریب پہنچے تو سڑک کی خرابی کی وجہ سے ڈمپر کار پر چڑ دوڑا جس سے میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے ۔ موٹر وے پولیس نے زخمیو ں کو سی ایم ایچ نوشہرہ پہنچایا۔ جہاں سے دونوں کو پشاور ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :