پی ٹی سی ایل ڈیرہ کے ڈائریکٹرضیاء الدین برکی بھائی سمیت ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

بدھ 11 جنوری 2017 22:37

جنوبی وزیرستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) محکمہ پی ٹی سی ایل ڈیرہ اسمعیل خان کے ڈائریکٹر ضیاء الدین برکی چھوٹے بھائی سمیت ٹریفک حادثہ میں جاں بحق جبکہ بیٹا ڈاکٹر اظہرالدین برکی شدید زخمی ہوگیا۔مرحومین ممتاز سنئیر قبائلی صحافی ملک عرفان عرفان برکی کے بھائی تھے۔خاندانی زائع نے تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ٹی سی ایل ڈیرہ اسمیعل خان کے ڈائریکٹر ضیاء الدین برکی بھائی اور بیٹے سمیت اسلام آباد جارہے تھے کہ بدھ کے دن چکوال کے قریب موٹروے پر موٹر کار کو پیچھے سے تیز رفتار مسافر بس نے ٹکر مار دی ۔

جس کی وجہ سے محکمہ پی تی سی ایل کے ڈائریکٹر ضیاء الدین برکی اس کے بھائی ڈاکٹر صلاح الدین برکی موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا ڈاکٹر اظہر شدید زخمی ہوگئے۔مرحومیں ممتاز قبائلی صحافی اور برکی قبائل کے سربراہ ملک عرفان الدین برکی کے بھائی تھے۔میتوں کو ٹانک رواناہ کردئے ہیں۔جہاں محلہ برکی آباد میں پاکستان ہاوس میں پہنچادئے جائیں گے۔