ایف بی آر ی چیمبر آف کامرس اور فیلڈ دفاتر سے 31جنوری تک سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی تجاویز مانگ لیں

بدھ 11 جنوری 2017 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نی چیمبر آف کامرس اور فیلڈ دفاتر سے 31جنوری تک سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی تجاویز مانگ لیں ٹیکس تجاویز ٹیکس وصولیوں کے حق میں ہونی چاہیںجبکہ تجاویز قانون اور ضابطے کے تحت ہی دی جائیںاوریہ بھی واضح کیا جاے کہ تجویز سے ٹیکس وصولیوں اوردیگر تجارتی شعبوں پر کیا اثر پڑے گا ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نی چیمبر آف کامرس اور فیلڈ دفاتر سے 31جنوری تک سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی تجاویز مانگ لیں ہیںتمام چیمبر آف کامرس اور فیلڈ دفاتر کو 31 جنوری تک ٹیکس تجاویز جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے اس سلسلے میںتمام چیمبر آف کامرس اور ذیلی دفاتر کو خطوط جاری کر دئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ٹیکس تجاویز میں ٹیکس نیٹ میں وسعت اور ٹیکس وصولیوں میں اضافے پر توجہ ہونی چاہییجبکہ تجاویز قانون اور ضابطے کے تحت ہی دی جائیںاوریہ بھی واضح کیا جاے کہ تجویز سے ٹیکس وصولیوں اوردیگر تجارتی شعبوں پر کیا اثر پڑے گا۔

۔شہزاد

متعلقہ عنوان :