حافظ آبا ، تھانہ صدر واہ میں گھریلو تنازعہ پر 6افراد کو قتل کر کے فرار ہونے والا مرکزی ملزم موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں ہلاک

ملزم امیر حمزہ کی کا ایم ٹو پنڈی بھٹیاں انٹر چینج کے قریب آگے جانے والی کار سے ٹکرا گئی ، حادثہ میں 7 افراد زخمی ہو گئے ملزم کوپہلے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں ، پھر تشویشناک حالت میں فیصل آبادمنتقل کیاگیا ، حمزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

بدھ 11 جنوری 2017 22:44

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) راولپنڈی میں تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں گھریلو تنازعہ پر چار خواتین سمیت چھ افراد کو قتل کر کے فرار ہونے والا مرکزی ملزم موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہو گیا ۔حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔تھانہ صدر واہ کے علاقہ نوسر شرفی میں خاندانی جھگڑے پر امیر حمزہ نامی ملزم نے اندھادھند فائرنگ کر کے اپنی خالہ فوزیہ بی بی،روبینہ،رضیہ سلطانہ،ثناء،احتشام اور جاوید کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ملزم امیر حمزہ کار نمبر LZP-7570پر فرار ہو کر لاہور جا رہا تھا کہ اسکی کارموٹر وے ایم ٹو پنڈی بھٹیاں انٹر چینج کے قریب آگ جانے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں سات افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122اورموٹروے پولیس نے حادثہ میں زخمی ہونے والے تین بچوں سمیت سات افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظرامیر حمزہ کو فیصل آباد ریفر کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رستہ میں ہی دم توڑ گیا ،پولیس تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں نے امیر حمزہ کی لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔