عوامی نیشنل پارٹی (ولی) سندھ کی جانب سے منعقد کی جانے والی باچا خان برسی کی تقریبات کا سلسلہ شروع کردیا

بدھ 11 جنوری 2017 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی (ولی) سندھ کی جانب سے منعقد کی جانے والی باچا خان برسی کی تقریبات کا سلسلہ شروع کردیا ہے اسی سلسلے میں ضلع ملیر کی تنظیم کی جانب سے 22 جنوری بروز اتوار بمقام ملیر میں تقریب کا انعقاد کیاجائے گا،جس میں قرآن خوانی کا انعقاد اور بعد ازاں سندھ کے صدر لالا فضل کریم ، سیکریٹری جنرل قاسم جان ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری قموس گل خٹک ، ضلعی صدر امان خٹک ودیگر مقررین موجودہ حالات کے مناسبت سے باچا خان کی زندگی اور جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنے خیالات کااظہار کرینگے ، واضح رہے کہ 13 جنوری بروز جمعہ شام 5 بجے اے این پی ولی حیدرآباد کی جانب سے پارٹی کے بانی کارکن حاجی عصمت اللہ محسود کی برسی کے حوالے سے حیدرآبا د بمقام ہالا لانکہ میں تقریب منعقد کی جائیگی،جاری بیا ن میں مزید کہا کہ ضلعی تقریبا ت کے اختتا م کے بعد صوبائی سطح پر پارٹی کی جانب سے کراچی میں باچاخان اور ولی خان کی برسی کے مناسبت سے عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا جائیگا جس میں مرکزی صدر بیگم نسیم ولی خان، مرکزی سیکریٹری اورنگ زیب کاسی، پختونخوا کے صدر فرید طوفان اور لونگین ولی خان شرکت کرینگے ۔