اسلام آباد پولیس اور رینجرزٍ کی قائداعظم یونیورسٹی اور گردو نواح کے علاقوں میں کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، منیشات اور اسلحہ برآمد

بدھ 11 جنوری 2017 22:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) اسلام آباد پولیس اور رینجرزٍ نے قائداعظم یونیورسٹی اور گردو نواح کے علاقوں میں گھروں کی تلاشی کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منیشات اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔سر چ آ پر یش کے دوران365 گھر وں کو سر چ کیا گیا ۔پولیس ترجمان کے مطا بق اسلام آ باد پو لیس اور پا کستا ن رینجر ز نے تھا نہ سیکرٹریٹ کے علاقوں قائد اعظم یونیورسٹی،رومیلی گائوں ،نریل گائوں،ملپورمیرا،ڈھوک بجران،ڈھوک جبی اور ڈھوک تیلی میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں اسلام آباد پولیس اور پاک رینجر کے 200اور اے این ایف کے 50 اہلکاروں ،لیڈیز پولیس نے حصہ لیا ۔سرچ آپریشن کے دوران 08 سراغ راساں کتوں کی بھی مدد لی گئی ۔سرچ آپریشن کے دوران 365 گھروں کو چیک کیا گیا ۔دوران سرچ آپریشن دو منشیات فروش عدیل جو کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں کک کا کام کرتا ہے اور محمد شریف جو سی ڈی اے میں کنٹر یکٹ پر ملازم ہے کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2150 گرام چرس بھی برآمد کر لی ۔اس کے علاوہ اسلحہ 11 بارہ بور گنیں ،ایک پسٹل،اور ایک 7mm رائفل معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔