چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی کا گورنر سندھ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

بدھ 11 جنوری 2017 22:53

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ انہوں نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان بڑے اہم فیصلے کیے، انہوں نے سعید الزمان صدیقی کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :