وسیم اکرم میرے لئے قابل احترام ہیں، آسٹریلیا میں ایک بیان کا مقصد ان کی اور ماضی کی قومی ٹیم کی اہانت نہ تھی،کپتان مصباح الحق

بدھ 11 جنوری 2017 22:55

وسیم اکرم میرے لئے قابل احترام ہیں، آسٹریلیا میں ایک بیان کا مقصد ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد سینئر کرکٹرز کی طرف سے ہونے والی تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ وسیم اکرم میرے لئے قابل احترام ہیں، آسٹریلیا میں ایک پریس کانفرنس میں میرے دیئے گئے بیان کا مقصد ان کی اورماضی کی قومی کرکٹ ٹیم کی اہانت نہ تھی اور نہ ہی میں نے اپنی کپتانی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی شکست کے جواز کے طور پر ایسا کہا، پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق نے 1999 میں دورہ آسٹریلیا کرنے والی ٹیم کے حوالے سے بیان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وضاحت کر دی، انہوں نے لکھا کہ سڈنی ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا یہ دورہ آسٹریلیا کرنے والی سب سے بہترین ٹیم ہے جس کا میں نے یہ جواب دیا تھا کہ 99 کی ٹیم ہماری بہترین ٹیم تھی، اس بات سے میرا ٹیم کی اہانت کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی میں نے شکست کے عذر کے طور پر ٹیم کا ذکر کیا تھا بلکہ یہ سب ایک سوال کے جواب میں کہا گیا، وہ ہمارے لیجنڈز ہیں، اپنے پیشرو پلیئرزخصوصاً اس وقت ٹیم کے قائد لیجنڈ وسیم اکرم کا بہت احترام کرتا ہوں،واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں سیریز شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران 42 سالہ مصباح کے اس بیان پر سابق کرکٹرز کی جانب سے کافی تنقید کی گئی تھی کیونکہ 1999 میں بھی گرین کیپس کو 3-0 کی خفت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :