ایم این اے فریال تالپور اور ٰ سید قائم علی شاہ کا گورنر سندھ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 11 جنوری 2017 22:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ایم این اے فریال تالپور نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی ہے کہ رب کریم مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔