انتخابی اصلاحات کی ذیلی پارلیمانی کمیٹی کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے زبانی تجاویز موصول آئندہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے تحریری تجاویز طلب

الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیومیٹرک مشینوں کے استعمال بارے مزید پیش رفت نہ ہوسکی

بدھ 11 جنوری 2017 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء)انتخابی اصلاحات کی ذیلی پارلیمانی کمیٹی کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے زبانی تجاویز موصول ہوگئیں ، آئندہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے تحریری تجاویز مانگ لی گئیں ، الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیومیٹرک مشینوں کے استعمال بارے مزید پیش رفت نہ ہوسکی ۔ بدھ کو ذیلی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینئرزاہد حامد کی زیر صدارت یہاں پارلیمنت ہاؤس میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

ان کیمرہ اجلاس کے بعد زاہد حامد نے کمیٹی میں ہونے والی کاروائی سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اصلاحات پر سیاسی جماعتوں سے تحریری تجاویز مانگی تھیں تاہم اکثر جماعتوں نے تحریری کی بجائے زبانی تجاویز دی ہیں اس لئے سیاسی جماعتوں کو کہا گیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تحریری تجاویز دیں ۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اقلیتوں اور خواتین کی نشستوں پر براہ راست انتخاب اور دہری شہریت کے ایشوز پر بھی بات کی گئی۔