وزیراعلیٰ پنجاب کا گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی مرحوم کی ملک و قوم کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی:شہباز شریف

بدھ 11 جنوری 2017 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے -وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحوم کی روح کو کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے-وزیر اعلی نے ملک و قوم کیلئے جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے پاکستان ایک محب وطن شخصیت سے محروم ہو گیا ہے اور جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں-انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی مرحوم کی ملک و قوم کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی-