سردی کی شدت میں اصافے کے ساتھ ہی گیس لوڈشیڈنگ نے لاہوریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا

لاہور میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ ‘ سردی کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس بندش نے شہریوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا

بدھ 11 جنوری 2017 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) سردی کی شدت میں اصافے کے ساتھ ہی گیس لوڈشیڈنگ نے لاہوریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا‘ سردی کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس بندش نے شہریوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گیس لوڈشیڈنگ پر اقبال ٹاون نرگس بلاک کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد شر یک ہوئی جن کا کہنا تھاکہ گیس لوڈشیڈنگ کے باوجود ہر ماہ ہزاروں روپے بل آجاتا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود محکمہ سوئی گیس کی جانب سے مسئلے کا حل نہیں نکالا جا سکا ۔سردی کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس بندش نے شہریوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہیجس پر حکومت کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :