پاکستان اور عمان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مشترکہ ثقافت، تاریخ اور ورثہ سے جڑے ہیں، پاکستان عمان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے
صدر مملکت ممنو ن حسین کی چیئرمین سٹیٹ کونسل عمان ڈاکٹر یحیی بن محفوظ بن سالم المنذری کی سربراہی میں وفد سے گفتگو
بدھ 11 جنوری 2017 22:55
(جاری ہے)
دونوں ممالک مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر متفقہ را ئے رکھتے ہیں جو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ عمان کے سول و ملٹری افسران پاکستانی عسکری اور سول تربیتی اداروں سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی موجودہ سطح اطمینان بخش ہے، البتہ اس میں مزید توسیع کی گنجائش موجود ہے۔ عمانی مسلح افواج میں پاکستاینوں کی ایک بڑی تعداد خدمات سر انجام دے رہی ہے جو خوش آئند بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعتیِ پیداوار انتہائی اعلیٰ معیار کی حامل ہے اور پاکستان دفاعی اسلحہ و مشینری کی عمان کو برآمدات میں دلچسپی رکھتا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سرمایہ کاری پالیسی سے معیشت کے تمام شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول پیدا ہوا ہے جس سے بیرونی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ توانائی سے متعلق منصوبوں، تعمیر ی اور عوامی صارفین کی ضروریات سے متعلق سرمایہ کاری کے لیے عمانی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کریں گے۔صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک امن اور خوشحالی کے فروغ کی خاطر تنازعات کو پٴْرامن بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں اور طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اورخلیجی ممالک کے مابین آزادانہ تجارت کے معا ہدے کے سلسلے میں عمان کی حمایت کے شکر گزار ہیں اوریقین رکھتے ہیں کہ عمان اس معاہدے کی جلد تکمیل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے دیگر خلیجی ممالک کو بھی آمادہ کرے گا۔ صدر مملکت نے کراچی،گوادر اور مسقط کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کے اقدام کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ قدم دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے نئے باب کا آغاز کرے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان عمان کو مختلف شعبہ جات میں انتہائی پیشہ وارانہ صلاحیت کی حامل مزیدافرادی قوت فراہم کر سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونو ں ممالک تعلقات کو عوامی سطح تک فروغ دیں اور تعلیمی شعبوں میں اشتراک پیدا کرنے اور طالب علموں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تحقیقی منصوبوں کو فروغ دیں اور پی ایچ ڈی کی سطح کے پروگرام مشترکہ طور پر شروع کریں۔اس موقع پر صدر مملکت نے پاکستانی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے سلطان قابوس کو نیک تمناوں کا بھی پیغام دیا۔mمزید اہم خبریں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.