قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سابق ایرانی صدر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر تعزیت کیلئے ایرانی سفارتخانے گئے

بدھ 11 جنوری 2017 22:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر تعزیت کیلئے ایران سفارتخانے اسلام آباد گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات سے دلی افسوس ہوا ہے اور یقینا یہ ان کے خاندان ، ایرانی عوام اور مسلم امہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خدائے بزرگ و برتر سے دعا گو ہوں کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔