بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانہ کا دورہ ،سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 11 جنوری 2017 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانہ کا دورہ کیا اور ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی نے رکھی گئی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ سفارتخانہ پہنچنے پر ایران کے ایمبسیڈر جناب مہدی ہنردوست نے ان کا استقبال کیا۔