گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کی وفات سے پاکستان ایک اچھے، شریف النفس، اصول پرست شخصیت سے محروم ہوگیا

سابق وفاقی مشیر ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی میڈ یا سے گفتگو

بدھ 11 جنوری 2017 23:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) سابق وفاقی مشیر ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کی وفات سے پاکستان ایک اچھے، شریف النفس، اصول پرست شخصیت سے محروم ہوگیا ہے وہ گزتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف کے باوجود تمام طبقات میں مقبولیت جسٹس سعید الزمان صدیقی کی اعلیٰ شخصیت کی زندہ مثال ہے مشرف دور میں پی سی او کے تحت حلف نہ لے کر انہوں نے آمریت کے منہ پر زبردست طمانچہ مار ا ن لیگی قیادت نے انہیں اس وقت منصب سونپا جب انہیں آرام کی ضرورت تھی ن لیگی قیادت میں مردم شناسی کا فقدان ہی ان کی ہمیشہ بربادی کا باعث بنا ہے یہی وجہ ہے کہ جب وہ ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ تھے تو انہیں گورنر یا صدارت کے عہدے پر نہیں لایا گیا اس کا ہر سیاسی کارکن کو ہمیشہ افسوس رہے گاپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے جسٹس ر گونر سعید الزمان صدیقی کی چیف جسٹس کے طور پر ان کے حقیقی انصاف پر مبنی عدالتی فیصلوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :