پیپلزپارٹی کی سعودی عرب کی سربراہی میں 34ممالک کے اتحاد کی سربراہی کیلئے جنرل (ر)راحیل شریف کی تقرری کی مخالفت
راحیل شریف کی تقرری کے دوررس مضمرات پاکستان پر ہوں گے،یہ اتحاد دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے لئے بنایا گیا تھا ، جان بوجھ کر اس اتحاد میں شیعہ ممالک ایران، عراق اور شام کو شامل نہ کرنے سے اسے سنی ممالک کا ایک ایسا اتحاد سمجھا گیا ہے ، یہ علاقے میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف لڑنے کے لئے ہے،پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ میں بحث کے دوران اظہار خیال
بدھ 11 جنوری 2017 23:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے سعودی عرب کی سربراہی میں 34ممالک کے اتحاد کی سربراہی کے لئے جنرل (ر)راحیل شریف کی تقرری کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اس کے دوررس مضمرات پاکستان پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے لئے بنایا گیا تھا تاہم جان بوجھ کر اس اتحاد میں شیعہ ممالک ایران، عراق اور شام کو شامل نہ کرنے سے اسے سنی ممالک کا ایک ایسا اتحاد سمجھا گیا ہے جو علاقے میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف لڑنے کے لئے ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ اگر آئندہ ایران بھی اسی طرح کا ایک اتحاد شیعہ ممالک کو ملا کر بنا لے اور پاکستان کے کسی سینئر فوجی کمانڈر کو اس کی سربراہی کے لئے دعوت دے تو کیا ہوگا انہوں نے خبردار کیا کہ جنرل راحیل شریف کی یہ تقرری تباہی کی ترکیب ہوگی۔(جاری ہے)
سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر اس فوجی اتحاد میں شمولیت کو مسترد کر دیا تھا۔
اگر حال ہی میں ایک ریٹائر ہونے والا جنرل جی ایچ کیو سے سیدھا اس اتحاد کی سربراہی کے لئے چلا جائے تو اس کے بہت ہی تکلیف دہ اور غلط پیغام جائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے قوم سے جو احترام حاصل کیا ہے وہ پہلے کسی جنرل نے حاصل نہیں کیاا ور کسی نئے فوجی اتحاد کی سربراہی ان کے احترام میں اضافہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے جنرل راحیل شریف سے کہا کہ وہ اس دعوت کو خود ہی ٹھکرا دیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ جب جنر ل راحیل نے اپنی ریٹائرمنٹ سے دس ماہ قبل ہی اپنے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا تھا تو انہیں بہت سراہا گیا تھا۔ اگر انہوں نے ریٹائرمنٹ کے اتنے تھوڑے عرصے بعد اس فوجی اتحاد میں شمولیت کی تو اس کو سراہنے کا عمل دم توڑ دے گا اور لوگ باتیں کرنا شروع ہو جائیں گے۔ بعدازاں عوام مفاد کے نقطے پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے فوجی عدالتوں کو توسیع دینے کی بھی مخالف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا جامع تجزیہ ہونا چاہیے کہ جن لوگوں کو موت کی سزائیں ہوئیں ان میں سے کتنے دہشتگرد تھے جن کے لئے یہ عدالتیں قائم کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان عدالتوں کے طریقہ کار اور اس میں شہادتیں جمع کرنے والے طریقوں کا بھی تجزیہ ہونا چاہیے۔ اس بات کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کے پی کے کے انٹرنمنٹ سنٹرکے انٹرنیز کو بھی سزائے موت دی گئی۔ انہوں نے اس جانب توجہ دلائی کہ کچھ عرصہ قبل مالاکنڈ کے سنٹر سے 35انٹرنیز غائب ہوگئے تھے جن میں صرف سات کو سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں فوجی عدالتوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.