اسلام آباد پولیس رینجرز اور اے این ایف کا قائد اعظم یونیورسٹی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن

بھاری اسلحہ سمیت منشیات کی فروخت میں ملوث 2افراد گرفتار، 2150گرام چرس برآمد

بدھ 11 جنوری 2017 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء ) پولیس اور رینجرزٍ کے افسران و جو انو ں کاقائداعظم یونیورسٹی اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن،سرچ آپریشن کے دوران365 گھر وں کو سر چ کیا گیا۔ دو منشیات فروش گرفتار،اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ سیکرٹریٹ کے علاقوں قائد اعظم یونیورسٹی،رومیلی گاؤں ،نریل گاؤں،ملپورمیرا،ڈھوک بجران،ڈھوک جبی اور ڈھوک تیلی میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا ۔

سرچ آپریشن میں اسلام آباد پولیس کے 100 اہلکاروں،پاک رینجرز کے 100 اہلکاروں ،اے این ایف کے 50 اہلکاروں ،لیڈیز پولیس نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران 08 سنیفرزگتوں کی بھی مدد لی گئی ۔سرچ آپریشن کی نگرانی ایس پی صدر محمد ذیشان نے کی ۔سرچ آپریشن کے دوران 365 گھروں کو چیک کیا گیا ۔دوران سرچ آپریشن دو منشیات فروش عدیل جو کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں کک کا کام کرتا ہے اور محمد شریف جو سی ڈی اے میں کنٹر یکٹ پر ملازم ہے کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2150 گرام چرس بھی برآمد کر لی ۔

اس کے علاوہ اسلحہ 11 بارہ بور گنیں ،ایک پسٹل،اور ایک 7mm رائفل معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے سرچ آپریشن میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو شاباش دی ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔