پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کا گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار

بدھ 11 جنوری 2017 23:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نی گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کوجاری کی گئی پریس ریلز کے مطابق انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرتے ہوئے ملک اور قوم کے لئے جسٹس(ر)سعید الزمان صدیقی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔