کمشنر قلا ت ڈویژن کے زیر صدا رت گڈانی شپ بریکنگ یا رڈ کے پلا ٹ نمبر 60پر آتشزد گی کے ذمہ داران کا تعین کر نے سے متعلق جا ئز ہ اجلا س

بدھ 11 جنوری 2017 23:12

کوئٹہ ۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) کمشنر قلا ت ڈویژن کے زیر صدا رت گڈانی شپ بریکنگ یا رڈ کے پلا ٹ نمبر 60پر آتشزد گی کے ذمہ داران کا تعین کر نے سے متعلق جا ئز ہ اجلا س بلد یہ ریسٹ ہا ئو س گڈانی میں منعقد ہو ا اجلا س میں ڈی آئی جی پو لیس احسا ن منظور ،ایس ایس پی لسبیلہ جعفر خان ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سیدذولفقا ر علی شاہ ہاشمی، اے ڈٰی سی ریونیوطحہ سلیم ،تحصیلدا ر گڈا نی بشیر احمد مو ندرہ ،چیرمین میو نسپل کمیٹی گڈانی وڈیر ہ عبدالحمید بلو چ ،ٹی ایم او اکرم نا صر کے علا وہ متعلقہ سر کا ری محکموں کے افسران نے شر کت کی اجلا س میں بی ڈی اے کے جنرل منیجر منیر احمد بزنجو ،ڈپٹی ڈائر یکٹر ماحو لیات انجینئرمحمد خا ن ،اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر فدا شا ہوانی نے شپ بریکنگ کے پلا ٹ نمبر 60پر 9جنوری کو ہو نے والی اتشز دگی کے با رے میں بریفنگ دی کمشنر قلا ت ڈویژن نے اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ گڈانی شپ بریکنگ یا رڈ میں آتشزدگی شپ ما لک کی جانب سے احتیا طی تدابیر پر عملدآمد نہ کر نے کا نتیجہ ہے گڈانی شپ بریکنگ یا رڈ میں پندرہ دنوں کے لیے جہا زوں کی کٹا ئی پر پا بند ی کا فیصلہ محنت کشو ں کی سیفٹی اور مفا د میں کیا ہے گڈانی شپ بریکنگ میں کا م کر نے والے محنت کشو ں کے مز ید جا نوں کے ضیاع کے متحمل نہیں ہو سکتے انھوں نے لیبر ڈپارٹمنٹ کے افسران کو شپ یا رڈ میں کا م کر نے والے ہر لیبر کے کو ائف اکٹھا کر نے اور ان کے لیے رجسٹریشن کا رڈ جا ری کر نے کے احکا ما ت جا ری کیے اجلا س میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذولفقار علی شا ہ ہا شمی اور رورل ہیلتھ سینٹر شیخ آبا د گڈانی ڈاکٹر یو نس نے کمشنر کو شپ یا رڈ کے پلاٹ نمبر60 کے سانحہ کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گڈانی شپ بریکنگ یا رڈ میں کا م کر نے والے محنت کشوں کی لیبر ڈیپا رٹمنٹ میں رجسٹریشن کے لیے کا ئو نٹر ڈیسک اوررجسٹریشن روم بھی قا ئم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طحہ سلیم کی نگرا نی میں آئندہ چند رو ز میں کائو نٹر ڈیسک کا م شروع کر ے گا جو نا درا سے مز دوروں کی شنا ختی کار ڈ کی تصدیق کے بعد انھیں رجسٹریشن کا رڈ کا اجرا ء کیا جا ئے گا اور کسی لیبر کو کا رڈ کے بغیر گڈانی شپ بریکنگ یا رڈ میں کا م کر نے کی اجاز ت نہیں دی ۔

متعلقہ عنوان :