گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا گورنر سندھ کے انتقال پراظہار افسوس

بدھ 11 جنوری 2017 23:12

کوئٹہ ۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں گورنر نے مرحوم سعید الزمان صدیقی کی قانون کی حکمرانی اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے گرانقدر خدمات کو سراہتے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :