Live Updates

چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب نے سندھ اور خیبرپختونخوا کے گمشدہ و لا پتہ بچوں کو بازیابی کے بعد والدین سے ملا دیا

گمشدہ و لا پتہ بچوں کو بازیاب کرا کر والدین سے ملانا وہ خدمت ہے جس کا کوئی مول نہیں، شہباز شریف سب کو ملکر نیک کام کو مزید آگے بڑھانا ہے،اسے جہاد سمجھنا ہے ، ہمیں ایسے کاموں کیلئے کمر کس کر میدان عمل میں آگے آنا ہو گا جگر گوشوں کو انکے والدین سے ملانا بڑی عبادت ہے،اس کے ذریعے یکجہتی ، ہمدردی اور نیکی کا پیغام عام ہوا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کو مزید فنڈز بھی فراہم کریں گے،ادارہ مزید متحرک انداز سے اس نیک کام کو آگے بڑھائے، وزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 11 جنوری 2017 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب نے سندھ اور خیبرپختونخوا کے گمشدہ و لا پتہ بچوں کو پنجاب کے مختلف علاقوں سے بازیاب کرانے کے بعد آج ان کے والدین سے ملا دیا ہے جبکہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کو بھی بازیاب کرایا گیا ہے اور اس کے والدین کو افغانستان میں ٹریس کر لیا گیا ہے جس کے بعد یہ بچہ بھی ضروری کارروائی کے بعد والدین کے حوالے کر دیا جائے گا -گمشدہ و لا پتہ بچوں کی بازیابی کے بعد ان کے والدین سے ملانے کے حوالے سے ماڈل ٹاؤن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گمشدہ اور لا پتہ بچوں کو بازیاب کرانے کے بعد ان کے والدین کے ساتھ ملانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہآج کی شام بہت با برکت ہے جب بچھڑے ہوئے جگرگوشے اپنے ماں باپ سے مل رہے ہیں -چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کے ذریعے یہ نیک کاوش ہوئی ہے -اس میں سندھ اور خبیر پختونخوا کی حکومتوں کا تعاون بھی شامل رہا ہے - ہم سب کو ملکر یہ نیک کام کو مزید آگے بڑھانا ہے اور اسے جہاد سمجھنا ہے - انہوںنے کہا کہ جن کے جگر گوشے اپنے ماں باپ سے آج ملے ہیں وہ آپ سب کو دعائیں دے رہے ہیں - یہ انسانیت کی وہ خدمت ہے جس کا کوئی مول نہیں - آج جگر گوشوں کو والدین کے ساتھ ملانے کے ذریعے یکجہتی ، ہمدردی اور نیکی کا پیغام عام ہوا ہے -ہمیں ایسے نیک کاموں کیلئے کمر کس کر میدان عمل میں آگے آنا ہو گا- انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب انتہائی فعال کردار ادا کر رہا ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ چند ماہ قبل بچوں کے لا پتہ ہونے کے حوالے سے ایک ناخوشگوار فضا بنائی گئی-چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب اور صوبے کے دیگر اداروں نے اس حوالے سے انتہائی مربوط طریقے سے کام کیا- اس ضمن میںبچوں کو نہ صرف ڈھونڈا گیا بلکہ انہیں بازیاب بھی کرایا گیا- چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب بچوں کے حوالے سے پاکستان میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے -لاپتہ ، گمشدہ یا اغوا کئے گئے بچوں کو ان کے والدین سے ملانے کے حوالے سے بیورو کاکردارقابل تعریف ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ میں بیورو کی چیئرپرسن صبا صادق ، ان کے ادارے اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں - صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ ، مشیر رانا مقبول احمد ، چیف سیکرٹری ، پولیس ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے بھی بچوں کے حوالے سے شاندار کام کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں- چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب نہ صرف جگر گوشوں کو ان کے والدین سے ملاتا ہے بلکہ بچوں کو فنی تربیت بھی فراہم کرتا ہی- یہ بہت بڑی خدمت اور نیک کام ہے - پنجاب کے دیگر شہروں میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کے ذیلی ادارے بنائے جا رہے ہیں -چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کو مزید فنڈز بھی فراہم کریں گے تا کہ یہ ادارہ مزید جانفشانی اور متحرک انداز سے اس نیک کام کو آگے بڑھائی-بچھڑے ہوئے بچوں کو ان کے والدین سے ملانا بڑی عبادت ہی-انہوں نے کہا کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے بچے عبداللہ کا نفسیاتی علاج کرایا جا رہا ہے اورپنجاب حکومت کی دیگر اداروں کے ساتھ ملکر کاوشوں سے بچے عبداللہ کے والدین کا پتہ مل گیا ہے اور جلد اس بچے کو بحفاظت والدین تک پہنچایا جائے گا -چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب صبا صادق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے ہمیشہ بچوں کے معاملات کو بہت اہمیت دی ہی- آپ کی توجہ کے باعث بچوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملی ہے -انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے 80 ہزار بچوں کو سکول داخل کرایا ہے - صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ، مشیر رانا مقبول احمد، معاون خصوصی ملک احمد خان ، چیف سیکرٹری، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئر ایم پی اے صبا صادق، سیکرٹری داخلہ اور بچوں کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھی
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات