چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کا سینیٹر محمد یوسف بلوچ کی والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس

بدھ 11 جنوری 2017 23:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے سینیٹر محمد یوسف بلوچ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ، مرحومہ کے درجات بلندکرے، جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین عزیز و اقارب کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔